ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مودی کاکام صرف گوگل پر سرچ کرنا اورباتھ روم میں جھانکناہے،راہل گاندھی کاپلٹ وار

مودی کاکام صرف گوگل پر سرچ کرنا اورباتھ روم میں جھانکناہے،راہل گاندھی کاپلٹ وار

Sun, 12 Feb 2017 10:56:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم مودی کے’برساتی‘، ’جنم کنڈلی‘اور’گوگل‘والے بیانات کو لے کر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے تنقیدکی ہے۔دراصل راہل اور اکھلیش یادو آج لکھنؤ میں مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔اس میں کم از کم مشترکہ پروگرام جاری کیاگیا۔راہل گاندھی نے یہاں پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پی ایم کو صرف گوگل پر سرچ کرنا اور دوسروں کے باتھ روم میں جھانکنا پسندہے۔انہیں جو بھی جنم کنڈلی نکالنی ہے نکال لیں۔راہل نے مزید کہا کہ ہم یوپی میں نوجوانوں کی حکومت چاہتے ہیں۔یوپی کی ترقی کیلئے 10نکاتی ایجنڈا بنایا ہے۔ان 10ایجنڈوں سے بھی آگے جاکر کام کریں گے ۔ کسانوں کی مدد کریں گے۔ہماری حکومت بھائی چارے کی حکومت ہے ۔یو پی میں عوامی حکومت ہونی چاہئے۔مرکز کے 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار کا وعدہ جھوٹا ہے۔یوپی کی 99فیصد سیٹ پر کوئی مسئلہ نہیں۔


Share: